جامعہ کراچی میں طالبات اور طالبان آمنے سامنے

رپورٹ: حمزہ بلوچ  کراچی یونیورسٹی

Cricket3

آج جامعہ کراچی میں طالبات نے ایڈمن بلاک کے سامنے احتجاجی کرکٹ میچ کا انعقاد کیا اور خواتین کهلاڑیوں نے ڈٹ کر مرد کهلاڑیوں کے ساتھ کرکٹ کهیلا- یہ احتجاجی کرکٹ گزشتہ روز جامعہ میں اسلامی جمعیت طلباء کی جانب سے طالبات پر کرکٹ کهیلنے کی وجہ سے تشدد کرنے پر ہوا- طالبات نے الزام لگایا کہ   جامعہ میں رینجرز کی بهاری نفری تعینات ہے مگر مبینہ طور پر اسٹاف کالونی کے مکانات پر قبضے کے علاوہ وہ کسی کام کے نہیں اور انتظامیہ بهی مجرمانہ طور پر خاموش ہے-
ان کا مزید کہنا تھاکہ جمعیت کے غنڈوں کی جانب سے ایک خاتون کا حجاب کهینچنا اور 3 کو تھپڑ اور ڈنڈے مارنا اس بات کی دلیل ہے کہ یہ کسی طالبان یا داعش سے کم نہیں اور یہ لوگ چاہتے ہیں خواتین کو چار دیواری میں محدود کردیا جائے اور انکو ہراساں کر کے قابو میں رکها جائے مگر تمام مرد طلباء ایسے انتہاپسند نہیں ہیں بلکہ آج ہونے والے احتجاجی کرکٹ میچ میں جامعہ کراچی کے مرد ساتهیوں نے بہت حوصلے بلند کئے اور حفاظتی انتظامات بهی کئے-
جامعہ کی انتظامیہ اور رینجرز نے جامعہ کے تمام داخلی و خارجی دروازے بند کردئے جس کی بدولت جامعہ سے باہر سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہوا اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا-
کرکٹ میچ کے دوران جمعیت کے غنڈوں نے ایک بار پهر بدتمیزی کرنے کی کوشش کی مگر اس بار انکو مزاحمت کا سامنا تها   مگر جمیعت کی جانب سے ہلڑ بازی اور نازیبا زبان کے استعمال   کے باعث انتظامیہ اوررینجرز نے میچ روک دیا   صحافیوں تک کو کوریج دینے کی اجازت نہیں دی جس پر طالبات نے شدید نعرے بازی کی-
بہرحال طالبات کا کہنا تها کہ ہم نے اپنا ہدف اور کامیابی حاصل کرلی اور اسکے بعد خواتین طالبات کی ایک بڑی تعداد جامعہ میں موجود ڈھابوں کا رخ کیا اور اپنی آزادی کا جشن منایا کہ جسکو چند مذہبی اسلام پسندوں نے سلب کرنے کی کوشش کی تهی-

Cricket Cricket2 Cricket4

Cricket5

  • waisy pakistan men khoon kharabay k ilawa b kuch hona chahy to bhe nhi ho sakta .. cricket hi khail rahi hain na koi sar e aam mujray to nahi ker rahin khailnay do .. laykin nahi … khoon kharaba maar kuttaii kiyay baghair nahi rah saktay humaray mulk men loog

  • masadi

    Ameer Ali, shut the fuck up about pakistan, you are in AmeriKKKa, fucking stay there and don’t talk of the homeland, you are not here, let people who are here take care of it. Fucking perverts think they have some sort of entitlement over Pakistan because they live in AmeriKKKa.